دبئی میں عورت پر بُری نظر ڈالنے والے کو فوری جیل ہوجاتی ہے: ماہرہ

کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی جنسی ہراسانی کے واقعات کے خلاف بول پڑیں۔ انہوں نے ملک میں بڑھتے ہوئے جنسی ہراسانی کے واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں عورت پر بْری نظر ڈالنے والے کو بھی فوری جیل ہوجاتی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان کے ردّعمل پر ایک صارف نے جواباََ کہا کہ میڈم جی! دبئی، دبئی ہے اور پاکستان، پاکستان ہے۔ اداکارہ نے صارف کے جواب پر کہا کہ فرق صرف اتنا ہے کہ دبئی میں ایسے جرم کرنے والے کو فوری جیل ہوگی لیکن یہاں نہیں۔
ماہرہ خان کا مزید کہنا تھا کہ دبئی میں عورت کو میلی نظر سے دیکھنے کی کسی میں جرأت نہیں اور یہاں لوگ اپنی اصلیت پر اُتر آتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔