اداکار بلال عباس کا اپنی پہلی تنخواہ کے متعلق بڑا انکشاف

کراچی: نوجوانوں میں مقبول پاکستانی اداکار بلال عباس کا کہنا ہے کہ 21 سال کی عمر میں انہوں نے ایکٹنگ کا آغاز کیا اور انہیں پہلے پروجیکٹ کا معاوضہ 2700 روپے یومیہ ملا کرتا تھا۔
بلال عباس نے ایک ویب انٹرویو کے دوران کیریئر سے متعلق سوال پر انکشاف کیا کہ ان کی پہلی جاب اداکاری ہی تھی اور وہ کام کی تلاش میں تھیٹر جاتے تھے۔
بلال عباس نے بتایا کہ انہوں نے پہلا آڈیشن ایک پروڈکشن ہاؤس کو دیا تھا اور اداکاری کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا۔
بلال نے پہلی تنخواہ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ انہیں پہلے پروجیکٹ پر روزانہ 2700 روپے ملا کرتے تھے۔
واضح رہے کہ بلال عباس پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے اور اپنی شان دار اداکاری کے باعث نوجوانوں میں خاصے مقبول ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔