امام الحق اور شاداب خان وطن واپس پہنچ گئے

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق اور آل راؤنڈر شاداب خان وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
دوحا سے امام الحق کی لاہور جب کہ شاداب خان اسلام آباد کی فلائٹ تھی، دوحا ایئرپورٹ پر بنگلادیش کے شہر ڈھاکہ میں تین ملکی ٹورنامنٹ جیتنے والی پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھی دونوں کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور تصاویر بنوائیں۔
جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں شاداب خان فٹنس مسائل کی وجہ سے واپس ٓآئے ہیں جب کہ امام الحق ون ڈے سیریز مکمل ہونے پر لوٹے ہیں، امام الحق ٹی ٹوئئٹی اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے۔

خیال رہے کہ ون ڈے سیریز میں امام الحق نے اچھی کارکردگی پیش کی اور تین میچوں پر مشتمل سیریز میں دو نصف سنچریوں کے ساتھ ٹیم کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔