بجلی 1 روپے 6 پیسے مہنگی کردی گئی!

اسلام آباد: حکومت نے بجلی کی قیمتیں 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ بڑھادیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق مہنگائی کے ستائے عوام پر بجلی بم گرادیا گیا ہے اور حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 6 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے جب کہ نیپرا نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس کے تحت اکتوبر کے لیے 29 پیسے اور نومبر کے لیے 76 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد صارفین پر 8 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جب کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ صارفین کے بلوں پر ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔