پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد: آئندہ 15 روز کے لیے وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
وزیر خزانہ کے مطابق ملک میں پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 270 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 30 روپے کمی کے بعد 258 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 164 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 روپے کمی کے بعد 152 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوچکا اور وزارت خزانہ نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امید ہے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے دیگراشیا کی قیمتوں میں کمی ہوگی، لہٰذا ٹرانسپورٹرز سے بھی گزارش ہے کہ اب کرایوں میں کمی کی جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔