اسلام آباد پولیس میں خواجہ سرا کانسٹیبل کی بھرتی کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے خواجہ سرا کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کانسٹیبل کی اسامی پربھرتی کے لیے اسلام آباد پولیس کی جانب سے جو اشتہار دیا گیا ہے اس میں خواجہ سراؤں کا کوٹہ بھی شامل ہے۔
خواجہ سرا امیدواروں کو بھی پولیس میں بھرتی کے لیے دیگر مرد اور خواتین امیدواروں کی طرح انٹری ٹیسٹ، میڈیکل اور انٹرویو میں کامیابی حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ خواجہ سراؤں کی بھرتی کا فیصلہ پروٹیکشن بل رائٹ ایکٹ 2018 کے تحت کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے چند برسوں کے دوران ٹرانس جینڈر کے حقوق کے لیے خاصی جدوجہد دیکھنے میں آئی ہے، جس کے نتیجے میں معاشرے میں انہیں باعزت زندگی گزارنے دینے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی گئی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔