بیجنگ ونٹر اولمپکس، امریکا اپنا کوئی عہدیدار نہیں بھیجے گا

واشنگٹن: امریکا نے بیجنگ ونٹر اولمپکس میں کسی بھی امریکی عہدیدار کو نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ آئندہ سال فروری میں ہونے والے ونٹر اولمپک گیمز میں صدر جوبائیڈن یا کوئی بھی امریکی عہدیدار شرکت نہیں کرے گا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ فیصلہ چین کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

تاہم واشنگٹن میں چین کے سفارت خانے نے امریکا کے اس فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کے مطابق سفارتی بائیکاٹ کے باوجود امریکی ایتھلیٹ کو کھیلوں میں شرکت کی اجازت ہوگی۔
واضح رہے کہ بیجنگ ونٹر اولمپکس فروری میں شروع ہونے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔