بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر دہشت گرد حملہ، 3 جوان شہید
راولپنڈی: ملک کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے علاقے زرغون میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے پر پوسٹ پر موجود جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید ہوئے، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کوئلے کی کانوں سے بھتہ خوری روکنے کے لیے چیک پوسٹ حال ہی میں بنائی گئی تھی۔