زمان پارک آپریشن کلین اپ، انتظامیہ اور پولیس نے کنٹرول سنبھال لیا

لاہور: پی ٹی آئی سربراہ کی رہائش گاہ والے علاقے زمان پارک میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے آپریشن کلین اپ کرکے مکمل طور پر کنٹرول حاصل کرلیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ کی دونوں گلیوں کو بیریئرز اور کنٹینرز سے بند کیا گیا تھا اور زمان پارک کا علاقہ عام شہریوں کے لیے نو گو ایریا بن چکا تھا۔
ضلعی انتظامیہ نے کرینوں کی مدد سے دونوں گلیوں کے بیریئرز اور کنٹینرز ہٹانے کا کام شروع کیا اور رات گئے تک کینال روڈ سے کنٹینر ہٹا کر روڈ کو کلیئر کر دیا۔
دوسری جانب زمان پارک سے اکا دکا کارکن بھی غائب ہوگئے اور ان کے خیمے اکھڑ گئے، اس کے علاوہ عمران خان کے گھر کے دروازے پر پولیس اہلکار بیٹھ گئے، آنے اور جانے والوں کی انٹری بھی ہونے لگی ہے۔
زمان پارک کے ارد گرد کی سڑکوں سے رکاوٹیں بھی دور کر دی گئیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی سربراہ عمران خان اپنے گھر کے اندرونی حصوں کی تلاشی نہ دینے کی بات پر قائم ہیں، انہوں نے سرکاری ٹیم کو سرچ آپریشن سے روک دیا۔
اس ضمن میں نگراں وزیرِ اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو 2200مطلوب افراد کی فہرست دے دی ہے جن میں عمران خان کا بھانجا حسان نیازی بھی شامل ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔