مکہ مکرمہ: ہوٹل میں آتش زدگی، 8 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

مکہ مکرمہ: پاکستان سے تعلق رکھنے والے 8 عمرہ زائرین سعودی عرب میں آتش زدگی واقعے میں جاں بحق، مکہ مکرمہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے 8 پاکستانی عمرہ زائرین زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
پاکستان قونصل ویلفیئر کے مطابق آگ جمعہ کو مکہ مکرمہ میں ابراہیم خلیل روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں لگی، جس کے نتیجے میں 8 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پاکستان قونصل ویلفیئر کا کہنا ہے کہ جاں بحق 4 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی ہے، 2 عمرہ زائرین کا تعلق وہاڑی اور 2 کا قصور سے ہے۔
دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق جمعہ کو مکہ مکرمہ کے ایک ہوٹل میں آتش زدگی کے افسوس ناک واقعے میں 8 پاکستانی جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاکتوں کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہمارے پاس واقعے میں 8 پاکستانیوں کے جاں بحق اور 6 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق جدہ میں ہمارے حکام متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو امداد فراہم کرنے کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں ہیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مکہ کے ہوٹل میں آگ لگنے سے پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔