بلوچ کلچر ڈے ملک بھر میں روایتی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے!
بلوچستان سمیت ملک بھر میں بلوچ کلچر ڈے روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
بلوچ کلچر ڈے منفرد روایات اور خوب صورت ثقافت کی پہچان ہے، اس دن کو منانے کا مقصد بلوچ ثقافتی روایات، تہذیب و تمدن، منفر طرز زندگی و معاشرت اور تاریخی ورثے کو بہتر طریقے سے سمجھنے اور اسے ہمیشہ زندہ رکھنے کی کوشش کرنا ہے۔
اس موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ بلوچستان مختلف اقوام، قبیلوں اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا گل دستہ ہے۔ بلوچستان کی ثقافت امن کی ثقافت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بلوچ کلچر ڈے پر بلوچ بھائیوں کو مبارک باد پیش کی۔ بزدار کی ہدایت پر پنجاب میں بھی بلوچ کلچر ڈے بھرپور طریقے سے منایا جارہا ہے۔ سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی اس حوالے سے پروگرامز منعقد کیے جارہے ہیں۔
بلوچ کلچر ڈے منانے کا مقصد محبت، بھائی چارے اور یگانگت کو عام کرنا ہے۔ اپنی ثقافت کو یاد رکھنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں۔