بختاور کی شادی تقریبات کا شیڈول جاری!

کراچی: ترجمان بلاول ہاؤس نے سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے تقریبات کا شیڈول جاری کردیا۔
ترجمان بلاول ہاؤس کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں 24 جنوری کو محفل میلاد منعقد ہوگی۔
ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی سادہ تقریب 27 جنوری کو ہوگی اور 29 جنوری کو نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جب کہ بختاور کی بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔
ترجمان نے بتایا کہ بختاور کی شادی میں ایک ہزار مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جس میں ملک کے اہم سیاسی رہنما، فوجی، سول اور جوڈیشل سربراہان کو بھی دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔
ترجمان کےمطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بہن کی شادی پر ایک ہفتے کے لیے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 27 نومبر کو بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی منگنی کراچی میں بلاول ہاؤس کے احاطے میں ہوئی تھی جس میں محدود لوگوں کو دعوت دی گئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔