پاکستان میں کورونا سے مزید47 اموات

پاکستان میں کورونا سے مزید 47 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار 204 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے1ہزار745 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5لاکھ28ہزار891 تک پہنچ گئی ہے۔تفصِلات کے مطابق ملک میں کورونا 4 لاکھ 82 ہزار771 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 34 ہزار916 ہے۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 523 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار855، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 823، اسلام آباد461، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 192 اور آزاد کشمیر میں 248 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔