برف میں مدفن ہزاروں سال پُرانا ہاتھی کا بچہ دریافت

ٹورنٹو: ہزاروں سال سے برف تلے مدفن جانور دریافت کرلیا گیا۔ کینیڈا میں کان کن نے سونے کی کان سے 35 ہزار سال سے برف میں محفوظ وولی میمتھ دریافت کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی کلونٹڈیک نامی سونے کی کان سے ایک نوجوان کان کن نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی دریافت ہاتھیوں کی ایک قدیم ترین نسل وولی میمتھ کی برف میں محفوظ لاش دریافت کرلی ہے۔
قدیم حیاتیات کے ماہر گرانٹ زازولا نے بتایا کہ وولی میمتھ (ہاتھیوں کی قدیم ترین نسل) کے بچے کی یہ برف میں محفوظ لاش اندازے کے مطابق 35 ہزار سال سے بھی زیادہ پرانی ہے اس بچے کی سونڈ، دم اور چھوٹے چھوٹے کان ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ شمالی امریکا میں زمانہ قدیم کی زندگی کے حوالے سے سب سے اہم ترین دریافت ہے کیونکہ اس وولی میمتھ کی کھال اور بال اب تک موجود ہیں۔
ماہرین نے ایک ماہ کے اس وولی میمتھ کو برف سے نکالا جب کہ جانچ پڑتال میں اس وولی میمتھ کے پیٹ سے گھاس کی کچھ مقدار بھی دریافت کی گئی ہے جس سے اس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔
دھیان رہے کہ ابھی ماہرین کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ اس پر کس طرح تحقیقی کام کرنا ہے اور بعد میں اسے محفوظ رکھنے کے لیے کیا اقدامات کرنا ہوں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔