بختاور بھٹو کے گھر پھر ننھے مہمان کی آمد

کراچی: سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں پھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے، اُن کے گھر دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اُن کا پہلا بیٹا گزشتہ سال اسی ماہ میں پیدا ہوا تھا۔
بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا پر دوسرے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی اور اللہ کا شکر ادا کیا۔

بختاور نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم دوسرے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دیتے ہوئے خاصے خوش ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کے ہاں گزشتہ برس 11 اکتوبر کو پہلے بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔