علماء وراثت میں خواتین کے حقوق سے متعلق آگاہی میں کردار ادا کریں، صدر مملکت

اسلام آباد: پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے مساجد میں اہم سماجی موضوعات پر اسلامی تعلیمات واضح کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام وراثت میں خواتین کے حقوق، بڑھتی ہوئی آبادی اور صحت کے مسائل سے متعلق آگاہی پیدا کرنے میں…

پاکستان میں ٹک ٹاک ایپلی کیشن معطل

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان میں ٹک ٹاک ایپلی کیشن معطل کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ٹک ٹاک پر پابندی کے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت عالیہ نے پاکستان میں ٹک ٹاک ایپلی کیشن معطل کرنے کا حکم دیا۔ عدالت عالیہ سندھ کا اپنے…

چاروں صوبوں میں کنٹونمنٹس کے بلدیاتی انتخابات 9 ستمبر کو ہوں گے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چاروں صوبوں کے کنٹوئمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن کروانے کے لیے تمام صوبائی الیکشن کمیشنز کو ہدایات جاری کردیں۔ کنٹوئمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن 9 ستمبر 2021 کو منعقد کئے جائیں گے، رواں سال ماہ جولائی…

سستی سبزی بیچنے پر دُکاندار کو گرفتار کرانیوالے مجسٹریٹ کیخلاف کارروائی

لاہور: پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کاشف بشیر کی غلطی پر انتظامیہ نے ان کے خلاف فوری کارروائی کا آغاز کردیا۔ رائیونڈ میں سبزی فروش کے خلاف غلط استغاثہ بھرنے پر ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے سخت کارروائی کرتے ہوئے مجسٹریٹ کاشف بشیر سے اختیارات…

طالبعلم سے بدفعلی کے ملزم عزیز الرحمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

لاہور: مقامی عدالت نے مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کے الزام میں گرفتار ملزم عزیزالرحمان کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشد نے آج کیس پرسماعت کی۔ پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزم عزیزالرحمان کوعدالت کے…

لاہور دھماکا، 4 دن میں تمام ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہور دھماکے میں ملک دشمن ایجنسیاں ملوث ہیں، دہشت گرد تنظیموں نے مقامی نیٹ ورک کے ساتھ مل کر منصوبہ بنایا، حملے میں ملوث تمام دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو چار دن میں پکڑلیا، کامیابی کا…

ٹریکٹر کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافہ

لاہور: ٹریکٹر کی قیمت میں ہوش رُبا اضافہ کردیا گیا، نجی ٹریکٹر ساز ادارے نے قیمتیں 70 ہزار سے 1 لاکھ 7 ہزار روپے تک بڑھادیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ادارے نے پیداواری لاگت بڑھنے کو جواز بنایا، ڈیلرز کو نئی قیمتوں کا سرکلر جاری کردیا۔ سرکلر کے…

قوس قزح کے رنگوں سے مزین سانپ!

کیلیفورنیا: مختلف رنگوں کے حامل سانپ تو دُنیا بھر میں پائے جاتے ہیں، لیکن سانپ کی ایک نسل ایسی بھی ہے جو قوس قزح کے رنگوں کی حامل ہے، اسے رینبو ریٹی کیولیٹڈ پائتھون کہا جاتا ہے اور یہ دنیا کے سب سے وزنی سانپ ہوتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے…

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کا امکان

لاہور: عالمی ٹیسٹ چیمپئن نیوزی لینڈ کے دورۂ پاکستان کی راہ ہموار ہوتی نظر آرہی ہے۔ ٹی20 ورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے کیوی ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان ظاہر کردیا۔ نيوزی لينڈ کرکٹ بورڈ کے چيف ايگزيکٹو ڈيوڈ وائٹ کا کہنا…

حلیم شیخ کی عدالت عالیہ میں وزیراعلیٰ سندھ کی نااہلی کیلیے درخواست

کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے، رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر، سینئر وکلا، ماہر قانون اُن کے ہمراہ تھے۔ حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ کی نااہلی کے لیے درخواست جمع کرادی، اس ضمن میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا…