لیڈی ڈیانا کی 60 ویں سالگرہ

لندن: انتقال کو 24 برس گزر جانے کے باوجود آج بھی لیڈی ڈیانا کے چاہنے والوں کی تعداد دُنیا بھر میں بے شمار ہے، وہ بلامبالغہ آج بھی کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں۔ آج آنجہانی لیڈی ڈیانا کی 60 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، شہزادہ ولیم اور ہیری کی…

بھارت ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کیلیے پاکستان پر الزام تراشی کررہا ہے، شیخ رشید

راولپنڈی: وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان آزاد کشمیر میں حکومت بنانے جارہے ہیں، وزیراعظم میرپور، راولاکوٹ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کریں گے، امید ہے آزاد کشمیر میں بہت سے مخالف امیدوار کاغذات واپس لے لیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ…

عدالتی حکم پر گرائی گئی ٹریفک پولیس چوکیوں کی دوبارہ تعمیر

کراچی: سپریم کورٹ کے حکم پر گرائی گئی ٹریفک پولیس چوکیوں کی فلائی اوورز کے نیچے دوبارہ تعمیر شروع کردی گئی ہے، قناتیں لگاکر، کے پی ٹی فلائی اوور، محمودآباد میں بلوچ فلائی اوور کے نیچے چوکی تعمیر کرنے کے لیے پارکنگ ایریا بھی قائم کردیا ہے۔…

وزیراعظم کی انتخابی اصلاحات پر حزب اختلاف کو مذاکرات کی دعوت

اسلام آباد: وزیراعظم نے حزب اختلاف کی تمام جماعتوں کو انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دھاندلی کے الزامات کو روکنے کے لیے ہمیں آج یہ اقدام کرنا ہوگا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا…

پاکستان میں لاتیں مارنے والی ایک ہی جماعت، جس سے سب واقف ہیں: مرتضیٰ وہاب

کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان میں لاتیں مارنے والی ایک ہی جماعت ہے، جس سے سب واقف ہیں، سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی نے دانستہ ماحول کو خراب کیا۔ مرتضیٰ وہاب آج گورنمنٹ…

بلاول کی گجرنالہ متاثرین کی آبادکاری کے لیے اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو کراچی کے گجرنالہ کے متاثرین کی بحالی سے متعلق خصوصی ہدایات…

جامعہ بنوریہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کا وصال

کراچی: ملک کی معروف دینی شخصیت، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر اور جامعہ بنوریہ ٹاؤن کے مہتمم ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر انتقال کرگئے۔ جامعہ بنوریہ کی انتظامیہ کے مطابق مرحوم جامعة العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن میں شیخ الحدیث کی خدمات انجام…

یکم جولائی کو تمام بینک بند رہیں گے

کراچی: بروز جمعرات یکم جولائی کو بینک بند رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم جولائی ’بینک تعطیل‘ کے موقع پر تمام بینکس کی برانچیں بند رہیں گی. اسٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاتر اور نیشنل بینک آف پاکستان کی مجاز برانچیں آج (30 جون 2021 کو) رات 8 بجے…

شمالی وزیرستان: سرحد پار سے فوجی پوسٹ پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان میں سرحد پار فائرنگ سے پاک فوج کے دو اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان علاقے سے شمالی وزیرستان میں دواتوئی ملٹری پوسٹ پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار…

انگلینڈ میں قومی ٹیم کی آج پھر کووڈ ٹیسٹنگ ہوئی

ڈربی: انگلستان میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کو آج پھر کووڈ ٹیسٹنگ کے مرحلے سے گزرنا پڑا۔ ڈربی میں موجود پاکستانی کرکٹرز کو آج پھر کووڈ ٹیسٹنگ کے مرحلے سے گزرنا پڑا ہے، برطانیہ آمد پر پہلے دو دن لگاتار کووڈ ٹیسٹنگ ہوئی…