بلاول کی گجرنالہ متاثرین کی آبادکاری کے لیے اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو کراچی کے گجرنالہ کے متاثرین کی بحالی سے متعلق خصوصی ہدایات کیں۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اس موقع پر وزیراعلیٰ کو ہدایت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ گجر نالہ کے متاثرین کی دوبارہ آبادکاری کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

خیال رہے کہ گجرنالے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کے گھر اس آپریشن کی زد میں آءے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔