پاکستان کا ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے اور اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے ایران سے اپنا سفیر بلانے اور ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان پر ایرانی حملے پر پاکستان نے اسلام آباد میں ایرانی…

ایران کا پنجگور پر حملہ، دو بچیاں جاں بحق، پاکستان کی مذمت

کراچی/ پنجگور: ایران نے بلوچستان کے دیہات پر حملہ کردیا، حملے میں دو بچے جاں بحق اور تین لڑکیاں زخمی ہوگئیں، ایرانی میڈیا کے مطابق حملوں میں بلوچستان میں جیش العدل کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پاکستان نے ایران کی جانب سے اپنی فضائی…

تیسرے ٹی 20 کے لیے پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلیاں

ڈیونیڈن: پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔ ڈیونیڈن میں شیڈول تیسرے ٹی 20 میچ سے قبل قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، عباس آفریدی انجری کے باعث تیسرے میچ سے باہر ہوگئے ہیں جب کہ ان کی…

امریکا میں تاریخ کی سخت ترین سردی، نظامِ زندگی مفلوج

واشنگٹن: امریکا کی زیادہ تر ریاستوں میں موسم کی شدت کے سبب نظام زندگی متاثر ہے جب کہ مختلف مقامات پر حادثات میں 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف ہوائی اڈوں سے داخلی اور بیرون ممالک قریباً 10 ہزار…

کچھ سیکنڈ میں موبائل چارج کرنے والی ڈیوائس اگلے ماہ دستیاب ہوگی

لاس ویگاس: سویپری کمپنی نے ایک ایسی ٹیکنالوجی بنائی ہے، جس کو استعمال کرتے ہوئے موبائل فون کو محض 7 سیکنڈ کے اندر مکمل طور پر چارج کیا جاسکے گا۔ سویپری نامی اس ڈیوائس میں کم وزن متعدد بیٹریاں ہوتی ہیں جو فون کی پشت پر مقناطیسی ہولڈر کی مدد…

عدت میں نکاح کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر عدت میں نکاح کے کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ اڈیالہ جیل میں عدت میں نکاح کے کیس کی سماعت سینئر سول جج قدرت اللہ نے کی۔ فرد جرم سینئر سول جج قدرت اللہ نے پڑھ کر سنائی، دونوں ملزمان کی…

بھارتی فنکاروں کی دربار صاحب کرتارپور آمد پر بھرپور استقبال

کرتارپور: بھارت کے فنکاروں کی دربار صاحب کرتارپور آمد پر پاکستانی فنکاروں کی جانب سے پُرجوش استقبال کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی وفد میں اداکار ہریش ورما، شرن کور، جسکرن گل، چندرکمبوج، راج ویندر، بلجیت سنگھ، اسپن اور دیگر شامل تھے جب…

شیخ رشید کی 11 کیسز میں ضمانت، ایک اور مقدمے میں کمرۂ عدالت سے گرفتار

راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم اور تحریک انصاف کے 15 کارکنان کی عبوری ضمانتیں منظور ہوگئیں، تاہم شیخ رشید کو گیارہ مقدمات میں ضمانت ملنے کے بعد ایک اور مقدمے میں بھتیجے سمیت عدالت سے گرفتار کرلیا…

عوام کے لیے خوش خبری، پٹرول فی لیٹر 8 روپے سستا

اسلام آباد: غریب عوام کے لیے خوش خبری، حکومت نے پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی…

اداکار جوڑے کنور ارسلان اور فاطمہ آفندی کے گھر آتشزدگی

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف جوڑے اداکار کنور ارسلان اور فاطمہ آفندی کے گھر میں آگ لگ گئی، تاہم کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔ فاطمہ آفندی کے شوہر اداکار کنور ارسلان نے آگ سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی۔ اداکار کنور ارسلان نے آگ سے…