کچھ سیکنڈ میں موبائل چارج کرنے والی ڈیوائس اگلے ماہ دستیاب ہوگی

لاس ویگاس: سویپری کمپنی نے ایک ایسی ٹیکنالوجی بنائی ہے، جس کو استعمال کرتے ہوئے موبائل فون کو محض 7 سیکنڈ کے اندر مکمل طور پر چارج کیا جاسکے گا۔
سویپری نامی اس ڈیوائس میں کم وزن متعدد بیٹریاں ہوتی ہیں جو فون کی پشت پر مقناطیسی ہولڈر کی مدد سے فون سے منسلک ہوجاتی ہے، نچلی جانب موجود پورٹ سے جڑ جاتی ہیں۔
ہر بیٹری پیک کا وزن اندازاً دو ڈبل اے سائز بیٹریوں کے برابر ہوتا ہے اور یہ تمام اسمارٹ فونز کے ساتھ مطابقت رکھتی ہیں۔
اس کو استعمال کرنے کے لیے صارفین اپنے فون سویپری ڈیوائس میں رکھتے ہیں جو خود بخود استعمال شدہ بیٹری کو ہٹا کر مکمل چارج بیٹری سے بدل دیتا ہے۔
یہ ڈیوائس بیک وقت پانچ چارج بیٹریاں اپنے اندر رکھ سکتی ہے، جس کے حوالے سے ڈیوائس بنانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک خاندان کے استعمال کے لیے مثالی شے ہے۔
سویپری کے تخلیق کارعلی صالح کے مطابق جدید اسمارٹ فونز کی بیٹریاں بہت تیزی سے ختم ہوتی ہیں اور ان کی چارجنگ بھول جانا بہت آسان ہے۔ اس ڈیوائس کی مدد سے صارفین کو موبائل فون کو چارج کرنے کے لیے یاد دہانی کے ساتھ کیبلز کے استعمال کی ضرورت نہیں ہوگی۔
یہ ڈیوائس 9 تا 12 جنوری 2024 کے درمیان امریکی شہر لاس ویگاس میں منعقد ہونے والے کنزیومر الیکٹرک شو میں نمائش کے لیے پیش کی گئی اور اس کی فروخت کا آغاز اس سال کے دوسرے سہ ماہی سے متوقع ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔