این اے 75 ڈسکہ: ضمنی انتخابات کالعدم، دوبارہ الیکشن کا حکم!

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے پورے حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں حلقہ این اے 75 ڈسکہ سے متعلق سماعت ہوئی، تحریک انصاف کے نامزد امیدوار علی اسجد ملہی نے اپنے وکیل علی ظفر کے…

ٹرمپ کا فیصلہ منسوخ، صدر جوبائیڈن کا انقلابی قدم!

واشنگٹن: امریکا کے صدر جوبائیڈن نے سابق صدر ٹرمپ کا اہم فیصلہ منسوخ کردیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ کے اس فیصلے کو منسوخ کردیا ہے جس میں سابق صدر نے امریکا میں داخلے کے لیے گرین کارڈز کی درخواستوں پر پابندی…

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ محمد زاہد عہدے سے دستبردار!

کراچی: محمد زاہد پی سی بی کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ کے عہدے سے دستبردار ہوگئے۔ سابق اسپیڈ اسٹارز اور اپنے پہلے ہی مقابلے میں دُنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے ناقدین کو انگشت بدنداں کردینے والے محمد زاہد کا کیریئر گو زیادہ طویل نہیں…

پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کا ہاٹ لائن رابطہ، معاملات کے حل پر متفق

راولپنڈی: پاکستان اور بھارتی فوج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے ہاٹ لائن پر رابطے کے دوران بنیادی معاملات اور خدشات حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری…

یکم مارچ سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے یکم مارچ سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کردیا۔ اپنی ٹویٹ میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم مارچ سے ہفتے میں 5 روز کھل جائیں گے۔ کورونا کی وجہ سے…

مایا دی متھ کے ہدایتکار فلم کی آن لائن چوری سے نالاں

کراچی:پاکستانی ڈراؤنی فلم 'مایا دی متھ' مقبول ترین آن لائن اسٹریمنگ سائٹ ایمازون پرائم پر ریلیز کردی گئی ہے۔ ڈراؤنی فلم کی کہانی حقیقی واقعات پر مبنی ہے، جو ایک نوجوان پاکستانی ہندو لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس کا نام پدمنی ہے اور اسے اپنے…

برصغیر میں تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم

کولمبو: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر سمیت برصغیر میں تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔ دورۂ سری لنکا کے دوران ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کو سیاحت، تجارت اور دیگر…

سائرہ پیٹر نے سوشل میڈیا پر لائیو کنسرٹ میں لوگوں کے دل جیت لیے

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر نے ڈیجیٹل لائیو کنسرٹ میں سنجیدہ گائیکی، لاطینی و انگلش اوپیرا، غزلوں، گیتوں کی گائیکی مختلف زبانوں میں پیش کرکے سماعتوں میں رس گھولا۔ سپرہٹ نغمہ ابھی تو میں جوان ہوں ایسی خوبصورتی کے ساتھ…

منی لانڈرنگ ریفرنس، حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور

لاہور: عدالت عالیہ نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے بینچ نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں حمزہ…

ماضی میں کئی فنکاراؤں کی جانب سے ہراساں کیا گیا، اظفر رحمان

کراچی: پاکستان کے معروف اداکار اظفر رحمان نے حال ہی میں می ٹو مہم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں ماضی میں کئی خواتین فنکاروں کی جانب سے ہراساں کیا جاتا رہا، لیکن وہ ان کا نام لینا پسند نہیں کرتے۔ اظفر رحمان ناشپاتی پرائم کے…