ماضی میں کئی فنکاراؤں کی جانب سے ہراساں کیا گیا، اظفر رحمان

کراچی: پاکستان کے معروف اداکار اظفر رحمان نے حال ہی میں می ٹو مہم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں ماضی میں کئی خواتین فنکاروں کی جانب سے ہراساں کیا جاتا رہا، لیکن وہ ان کا نام لینا پسند نہیں کرتے۔
اظفر رحمان ناشپاتی پرائم کے شو بائی دی وے میں جلوہ گر ہوئے اور دوران شو بیگم نوازش نے اظفر رحمان سے می ٹو مہم سے متعلق سوال کیا۔
اداکار اظفررحمان کا می ٹو مہم سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ می ٹو ایک سنجیدہ معاملہ ہے، آپ کسی کے ساتھ بھی اپنے لیے زبردستی نہیں کرسکتے۔
اظفر رحمان کا کہنا تھا کہ وہ می ٹو مہم کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ماضی میں انہیں بھی کئی خواتین فنکاروں کی جانب سے ہراساں کیا جاتا رہا لیکن وہ ان کا نام لینا پسند نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کسی کو بھی بغیر تحقیق ایکسپوز کرنا غلط ہے کیونکہ بہت سے لوگ ہیں جو اس طرح کی مہم کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
بولی وڈ میں کام کی خواہش سے متعلق اظفر رحمان کا کہنا تھا کہ وہ جنون کی حد تک بولی وڈ میں کام کے خواہش مند تھے، دو سے تین مرتبہ بولی وڈ کاسٹنگ ایجنٹ کی جانب سے آفرز بھی ہوئیں اور انہوں نے آڈیشن بناکر بھیجے بھی لیکن وہ سب بری طرح ریجیکٹ کردیے گئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔