نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ محمد زاہد عہدے سے دستبردار!

کراچی: محمد زاہد پی سی بی کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ کے عہدے سے دستبردار ہوگئے۔
سابق اسپیڈ اسٹارز اور اپنے پہلے ہی مقابلے میں دُنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے ناقدین کو انگشت بدنداں کردینے والے محمد زاہد کا کیریئر گو زیادہ طویل نہیں رہا، لیکن اُن کی تیز رفتار گیندوں کے چرچے آج بھی کیے جاتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق محمد زاہد پی سی بی کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ کے عہدے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ ذاتی وجوہ کی بنا پر عہدے سے دستبردار ہونے والے محمد زاہد کے متبادل کی جلد تقرری متوقع ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔