کورونا سے ڈی جی افغان ٹرانزٹ زاہد کھوکھر جاں بحق

کراچی: کورونا کے باعث ڈائریکٹر جنرل افغان ٹرانزٹ پاکستان کسٹمز محمد زاہد کھوکھر انتقال کرگئے۔ زاہد کھوکھر کے اہل خانہ کے مطابق انہیں گزشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، ان کو کوئی اور مرض لاحق نہیں تھا جب کہ گھر کے دیگر

ملک کے 20 شہروں کے کورونا ہاٹ اسپاٹس بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر سے کورونا ہاٹ اسپاٹ 20 شہروں کے مقامات کی نشان دہی کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق این سی او سی نے اسمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کے تحت ملک بھر کے 20 مقامات کو مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ این

کشمیری ساتھ ہیں تو بھارتی وزیر دفاع مظفر آباد آجائیں، شاہ محمود کا چیلنج

اسلام آباد: بھارتی وزیر دفاع کے من گھڑت بیان کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کشمیری ان کے ساتھ ہیں تو میں انہیں دعوت دیتا ہوں کہ مظفرآباد آجائیں۔ اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے بھارتی

ایمان دار بنیں، حقیقی زندگی موت کے بعد شروع ہوتی ہے، حمزہ علی عباسی

کراچی: اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ انسان کی حقیقی زندگی موت کے بعد شروع ہوتی ہے۔ حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ دوسروں کے ساتھ خاص طور پر اپنے خاندان والوں اورغریبوں کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کریں۔ اداکار نے

فواد چوہدری نے عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا

اسلام آباد: فواد چوہدری نے عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر برائے سانئس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ عیدالاضحیٰ 31 جولائی 2020 بروز جمعہ ہوگی۔ چاند کی لوکیشن کے لیے آپ ’رویت‘ ایپ بھی

لاہور کے مختلف علاقوں کو دو ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

لاہور: صوبائی حکومت نے لاہور کے مختلف علاقوں کو 2 ہفتوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کل رات بارہ بجے کے بعد لاہور کے کئی علاقوں کو بند کردیا جائے گا، کم سے کم

کورونا کے کاری وار، متاثرین ایک لاکھ 44 ہزار سے متجاوز، 2729 جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5 ہزار 248 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد یہاں وبا زدگان کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 478 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے

کورونا زدگان ایک لاکھ 39 ہزار سے متجاوز، 2632 جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 230 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ

شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی بھی کورونا کی زد میں آگئیں

لاہور: (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی بھی کورونا وبا کی زد میں آگئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق متعدد سیاسی رہنما ان دنوں کورونا کے باعث گھروں میں ہی قرنطینہ ہیں، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف بھی کورونا کا شکار ہیں اور اب ان

وزیراعظم دو روزہ دورے پر منگل کو کراچی آئیں گے

کراچی: وزیر اعظم عمران خان 16 جون کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ نجی ٹی وی نے بتایا کہ وزیر اعظم کورونا وائرس سے متعلق گورنر ہاؤس میں ایک اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات