وزیراعظم ایک روزہ دورے پر فیصل آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں کریں گے!

فیصل آباد: ایک روزہ دورے پر وزیراعظم عمران خان فیصل آباد پہنچ گئے۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اُن کا استقبال کیا، عمران خان کی تاجروں، ٹیکسٹائل مینوفیکچررز اور ایکسپورٹرز سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
وزیراعظم عمران خان لنگرخانے اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ عمران خان ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار فیصل آباد کے ہفتہ شانِ رحمت اللعالمینؐ کے سلسلے میں خطاطی کی نمائش دیکھیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔
عثمان بزدار کشمیر انڈر پاس منصوبے، ماڈل پولیس اسٹیشن سول لائنز اور ریلوے اسٹیشن کے باہر لنگر خانے کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بزنس کمیونٹی اور ایکسپورٹرز سے خطاب کریں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔