بھارتی درندگی کا سلسلہ جاری، مزید 2 کشمیری شہید

سری نگر: بھارتی فوج کی ریاستی جارحیت کے باعث مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع سوپور میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔ شہید ہونے والے نوجوانوں کی

بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، کراچی کے شہری سخت اذیت سے دوچار

کراچی: بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی دوبھر کردی، دن ہو یا رات بجلی کئی کئی گھنٹوں کے لیے بند کردی جاتی ہے، ایک طرف سورج آگ برسا رہا ہے تو دوسری جانب شدید گرمی کے دوران کے الیکٹرک نے شہر کے بیشتر علاقوں میں اعلانیہ اور غیراعلانیہ

حکومت کا بڑا فیصلہ، تمام ایئرلائنوں کو پاکستان آنے کی اجازت!

اسلام آباد: حکومت نے تمام ایئر لائنز کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی۔وفاقی دارامیڈیا کو بریفنگ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف نے بتایا کہ تمام ایئر لائنز کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی ہے، 27 جون سے جو مسافر پاکستان سے باہر جائے گا

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام، مستحقین میں 140 ارب روپے سے زائد تقسیم

اسلام آباد: اب تک ملک بھر میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی چار کیٹگریز کے تحت مجموعی طور پر ایک کروڑ 15 لاکھ 66 ہزار 478 مستحقین میں 140 ارب 4 کروڑ 33 لاکھ 30 ہزار روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔وزارت سماجی تحفظ و تخفیف غربت کی جانب سے تیار

برطانیہ میں انسداد کورونا کی نئی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع

لندن: کورونا وائرس کی نئی ویکسین کا انسانی ٹرائل برطانیہ میں شروع کردیا گیا، اگلے چند ہفتوں میں کم از کم 3 سو افراد کو ویکسین دی جائے گی۔امپیریل کالج لندن میں جانوروں پہ کیے گئے تجربات سے پتا چلا کہ یہ ویکسین محفوظ ہے، یہ روایتی ویکسین سے

شیخ رشید کورونا کو شکست دینے میں کامیاب

راولپنڈی: شیخ رشید نے کورونا وائرس کو شکست دے دی، وفاقی وزیر ریلوے کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا۔شیخ رشید جلد ہی گھر شفٹ ہوجائیں گے۔ وہ کورونا کا شکار ہونے کے باعث ملٹری ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کرم کیا

کورونا نے لوگوں کو راتوں رات ارب پتی بنادیا، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیے ہیں کہ کورونا وائرس نے لوگوں کو راتوں رات ارب پتی بنادیا اور اس میں کافی سارے لوگ شامل ہیں۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 5 رکنی بینچ نے کورونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت

رپورٹ پبلک کیوں کی، وسیم خان حفیظ پر برس پڑے

لاہور: پی سی بی کے کرتا دھرتا آل راؤنڈر محمد حفیظ کے رویے سے ناراض ہوگئے، چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کورونا رپورٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر فون کرکے کلاس لے لی۔ذرائع کے مطابق وسیم خان نے کہا کہ ٹویٹ سے پاکستانی ٹیسٹنگ نظام کی جگ ہنسائی

جب تک وزیراعظم کا اعتماد حاصل ہے، وزیر رہوں گا، فواد چوہدری

اسلام آباد: فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏اس وقت تک وزیر رہوں گا جب تک وزیراعظم کا اعتماد حاصل ہے۔اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ سیاست کمزور دل حضرات کا کھیل نہیں۔‏ کسی اور کی خواہش پر استعفی دینے کا سوال

کورونا زدگان ایک لاکھ 93 ہزار، 3903 جاں بحق

اسلام آباد: ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا نے مزید 148 مریضوں کی جان لے لی، جس کے بعد اس وائرس سے لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 3 ہزار 903 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 21