ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، 160 روپے فی کلو ہوگئی!

اسلام آباد: ایل پی جی کی قیمت ایک بار پھر بڑھادی گئی، جس کے بعد اب مائع گیس کی قیمت 160 روپے فی کلو تک ہوگئی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مارچ سے ایل پی جی کی قیمت 2 روپے اضافے کے بعد اب 160 روپے فی کلو ہوگی۔ ایل پی جی کے گھریلو…

شاہین آفریدی کی ٹی 20 میں 100 وکٹیں، کم عمر ترین بولر بن گئے!

کراچی: پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے ٹی 20 وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے کم عمر ترین بولر کا اعزاز حاصل کرلیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کے جسپریت بمرا سے ٹی 20 وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے کم عمر ترین بولر کا اعزاز چھین…

سینیٹ الیکشن خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہی ہوں گے، عدالت عظمیٰ

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے سینیٹ الیکشن ریفرنس پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہی ہوں گے۔ صدارتی ریفرنس میں تمام فریقوں کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے 4 روز قبل محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔ چیف جسٹس آف…

گلیوں کی خاک چھانتا باصلاحیت لوک گلوکار، توجہ کا متقاضی!

کراچی: سندھ دھرتی میں بہت ہی باصلاحیت شخصیات نے جنم لیا ہے، جنہوں نے اپنے شان دار کارناموں اور خدمات کے ذریعے دُنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا۔ یہاں بالکل ہی نچلی سطح سے بہت سے ایسے لوک گلوکار سامنے آئے، جن کی شہرت کا ڈنکا پوری دُنیا میں…

27 فروری کے شاندار کارنامے کی روداد بیان کرتا آرٹ ورک!

کراچی: بھارتی فضائی حملے کا منہ توڑ جواب دینے والے پاک فضائیہ کے آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کی دوسری سالگرہ پوری قوم عزم و حوصلے کی یادگار کے طور پر منارہی ہے۔ اس موقع کو یادگار بنانے اور نئی نسل کے ذہنوں میں پاکستانی ہیروز کو زندہ رکھنے کے لیے…

حمزہ شہباز کی کوٹ لکھپت جیل سے ضمانت پر رہائی!

لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں قید مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز کو رہا کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں کوٹ لکھپت کیس میں قید مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز کی رہائی کا پروانہ جاری ہوا، احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج…

پُرعزم قوم کا ہمت اور حوصلہ ہی فتح دیتا ہے، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ قوم کی حمایت سے تمام خطرات کے خلاف ہمیشہ مادر وطن کا دفاع کریں گے۔ 27 فروری 2019 کے روز بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچانے کی مناسبت سے ڈی…

وزیراعظم عمران کے مطالبے پر سری لنکن حکومت کا اہم فیصلہ!

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے دورے کے بعد سری لنکا کی حکومت نے کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی میتوں کی تدفین کی اجازت دے دی۔ عمران خان نے سری لنکن قیادت سے اس بارے میں بات کی تھی، جس کے بعد سری لنکا کی حکومت نے کورونا وائرس سے جاں بحق…

عورت آزادی مارچ کراچی، حیدرآباد اور سکھر سمیت مختلف شہروں میں منعقد ہوں گے!

عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہر سال کراچی، سکھر، حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں عورت آزادی مارچ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ امسال بھی گذشتہ برسوں کی طرح پاکستان کے چند بڑے شہروں میں خواتین کے مختلف گروپس کی جانب سے عورتوں کے حقوق کے حصول اور…

تھر کا نایاب درخت: روھیڑو معدومیت کے خطرے سے دوچار

تھر میں روھیڑو درخت پر سرخ پھولوں کی بہار جب چھاتی ہے تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے خوبصورتی نے صحرائے تھر کو گلے لگالیا ہو۔ ان پھولوں کی ترو تازگی و سرخی چاندنی راتوں اور شام ڈھلے صحرائی ٹیلوں کو ایک نیا روپ بخش دیتی ہے۔ جانوروں اور پرندوں کے…