کورونا ویکسین لگوانے والے ڈاکٹرز بھی وبا کا شکار ہوگئے!

اسلام آباد: کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والے ڈاکٹروں میں پھر سے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سرکاری ہسپتال کے چند ڈاکٹروں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، حالانکہ ان ڈاکٹروں کو کورونا ویکسین لگ چکی تھی۔ چند ڈاکٹروں…

فوجی انخلا، امریکا کو تاخیر پر طالبان کی سنگین نتائج کی دھمکی

کابل: امریکا کو طالبان نے افغانستان سے اپنی اور اتحادی افواج کے انخلا کے لیے یکم مئی کی آخری تاریخ سے متعلق معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کی صورت سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان نے ماسکو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران…

کورونا میں تیزی، 42 جاں بحق، مزید 3876 نئے مریض

اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 42 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 3 ہزار 876 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 946 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس…

وزیراعظم عمران خان بھی کورونا کی زد میں آگئے!

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ روزانہ ہی کیسز کی تعداد بڑھتی چلی جارہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے جاری…

برطانیہ میں ارب پتی بھائیوں کو عالیشان مسجد بنانے کی اجازت

لندن: انگلینڈ میں ارب پتی مسلمان بھائیوں کوعالی شان مسجد بنانے کی اجازت مل گئی جو 5 ملین پاؤنڈز کی لاگت سے تیار ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق بلیک برن کے علاقے میں 2 ارب پتی مسلمان بھائیوں کوعالی شان مسجد بنانے کی اجازت مل گئی جو 5 ملین پاؤنڈز کی…

کورونا تیزی سے پھیل رہا، صورتحال ہاتھ سے نکل سکتی ہے: ڈاکٹر فیصل

اسلام آباد: مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز خطرناک حد تک بڑھ رہے ہیں، اگر احتیاط نہ کی گئی تو صورت حال ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا…

بجلی کی قیمت میں 5.65 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری

اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں مجموعی طور پر 5.65 روپے فی یونٹ اضافے کے لیے وفاقی کابینہ نے صدارتی آرڈیننس لانے کی منظوری دے دی۔ اطلاعات کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ فوری اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت کیا جارہا ہے جس کا مقصد بجلی…

یورپین میڈیسنز ایجنسی نے ایسٹرازینیکا کووِڈ ویکسین کو محفوظ قرار دے دیا

ایمسٹرڈیم: یورپی یونین کے مرکزی طبّی ادارے یورپین میڈیسنز ایجنسی نے ایسٹرازینیکا کمپنی کی بنائی ہوئی کووِڈ 19 ویکسین کو مؤثر اور محفوظ قرار دے دیا۔ ان خیالات کا اظہار ای ایم اے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ایمر کُک نے آن لائن پریس کانفرنس میں…

عالمی برادری کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرائے، پاکستان

اسلام آباد: پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کو کشمیر پالیسی کے تناظر میں دیکھتے ہیں، کشمیر پر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں، اب بھارت کو مذاکرات کے لیے مناسب ماحول قائم کرنا ہوگا۔ اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ زاہد…

خاتون کے الزامات، معاملہ عدالت میں، جلد فیصلہ ہوجائے گا: بابراعظم

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ان پر خاتون کے الزامات کا معاملہ عدالت میں ہے، جس پر جلد فیصلہ ہوجائے گا، اس لیے بات نہیں کرسکتے۔ بابراعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ میرے سلیکشن کے معاملے پر ان دنوں باتیں…