مکمل لاک ڈاؤن سے بچنے کیلیے ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن سے بچنا ہے تو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزرا عذرا پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔…

پی آئی اے کے طیارے چین سے کورونا ویکسین لیکر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: قومی ایئرلائن کے 2 خصوصی طیارے چین سے 7 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکیں لے کر پاکستان پہنچ گئے جب کہ تیسری پرواز آج رات 12 بجے پہنچے گی۔ پہلی پرواز صبح 7:30 بجے اور دوسری پرواز دوپہر 12 بجے بیجنگ سے دارالحکومت اسلام آباد پہنچی۔…

جویریہ عباسی نے طلاق کے بعد دوبارہ شادی کیوں نہیں کی؟

کراچی: اداکارہ جویریہ عباسی نے سنگل مدر کی حیثیت سے اپنا تجربہ شیئر کردیا۔ اداکارہ جویریہ عباسی نے گزشتہ دنوں ایک ویب شو میں شرکت کی، جس میں انہوں نے اپنی طلاق اور بچی کی پرورش سے متعلق گفتگو کی۔ جویریہ عباسی نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا…

سعودیہ میں پاکستانی سفارتخانے کی ہم وطنوں سے بدسلوکی، وزیراعظم کا بڑا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے اپنے ہم وطن محنت کشوں سے ناروا سلوک پر بیشتر عملے کو واپس بلارہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ…

این اے 249 ضمنی انتخاب: پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری!

کراچی: این اے 249 کراچی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔ اور ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حلقے میں کچھ مقامات پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی۔ ایک پولنگ اسٹیشن پر پریذائیڈنگ آفیسر…

کورونا وبا 150 زندگیاں نگل گئی، 5480 نئے مریض!

اسلام آباد: کورونا وائرس پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 150 زندگیاں نگل گیا، جس کے بعد اس وبا سے مجموعی اموات کی تعداد 17 ہزار 680 ہوگئی۔ این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 13 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،…

نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری کے اجرا کیلیے نیب کی استدعا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے ہائی کورٹ سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کردی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل بینچ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن…

دیوار چین کی مضبوطی کا راز کیا ہے؟

بیجنگ: تحقیق سے پتا چلا ہے کہ دیوارِ چین کی مضبوطی کا راز شاید چاول میں پوشیدہ ہے، کیونکہ تحقیق کے بعد چاول میں موجود نشاستہ اور اس کے اہم اجزا اس دیوار کی اینٹوں سے ملے ہیں۔ 23 سو سال قبل تعمیر کی گئی دیوارِ چین کی لمبائی 13 ہزار میل ہے…

بھارت میں کورونا سے ایک روز کے دوران ریکارڈ 3293 اموات

نئی دہلی: بھارت میں کورونا نے تباہی مچا رکھی ہے اور آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک میں عالمی وبا سے ہلاکتیں 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہیں۔ میڈیا کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 لاکھ 60 ہزار 960 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے…

فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر کردیا گیا

اسلام آباد: فرخ حبیب وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر کردیے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر کر دیا گیا ہے۔ فرخ حبیب کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور…