پی آئی اے کے طیارے چین سے کورونا ویکسین لیکر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: قومی ایئرلائن کے 2 خصوصی طیارے چین سے 7 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکیں لے کر پاکستان پہنچ گئے جب کہ تیسری پرواز آج رات 12 بجے پہنچے گی۔
پہلی پرواز صبح 7:30 بجے اور دوسری پرواز دوپہر 12 بجے بیجنگ سے دارالحکومت اسلام آباد پہنچی۔ دونوں پروازوں سے 7 لاکھ سے زائد ویکسین خوراکیں لائی گئی ہیں۔
بوئنگ 777 کی خصوصی پروازیں حکومت پاکستان کی جانب سے چلائی جارہی ہیں۔ زیادہ گنجائش والے طیاروں کے استعمال کا مقصد کورونا وبا کے مقابلے کے لیے ویکسین کی ترسیل کو تیز کرنا ہے۔
تیسرا جہاز 3 لاکھ سے زائد کورونا ویکسین ڈوزز لے کر آج رات بارہ بجے اسلام آباد پہنچے گا۔ مجموعی طور پر تینوں پروازوں کے ذریعے دس لاکھ ویکسین خوراکیں پاکستان لائی جائیں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔