آصفہ بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر میں فقیدالمثال استقبال

مظفرآباد: سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا امبور کیمپ پہنچنے پر فقیدالمثال استقبال کیا گیا ہے۔
بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی امبور کیمپ آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے حق میں بھرپور نعرے دیکھنے میں آئے۔ کشمیر جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا۔


بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے اہلیان کشمیر سے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری کے نعرے لگوائے۔

خیال رہے کہ ان دنوں آزاد کشمیر میں انتخابات کے حوالے سے خاصی گہما گہمی دیکھنے میں آرہی ہے اور تمام ہی جماعتیں یہاں میدان مارنے کے لیے جلسے جلوسوں کا انعقاد کررہی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔