پنجاب ،مزید 24 شہریوں میں ڈیلٹا وائرس کی تصدیق

لاہور میں کورونا وائرس کے بھارتی قسم ڈیلٹا کے 50 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کورونا کی دیگر اقسام سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کورونا کے ڈیلٹا قسم کا پھیلاوَ 100 فیصد زیادہ ہے۔

لاہور میں رپورٹ ہونے والے 70 فیصد کیسز ڈیلٹا وائرس کے ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 12مریضوں کا تعلق لاہور اور 12 کا گوجرانوالہ سے ہے۔کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم کے مثبت آنے والے تمام 24 افراد نے بیرون ملک سفر کیا تھا، یہ مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں کورونا کی ڈیلٹا قسم کے 50 کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے مزید 2 ہزار 783 نئے کیسز سامنے آئے۔ ملک بھر میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 86 ہزار 668 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 45 ہزار 579 ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔