صدر مملکت آصف علی زرداری کا تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری نے ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے باعث اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے یہ فیصلہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے پیش نظر کیا، صدر آصف زرداری کے فیصلے کا مقصد ملک میں دانش مندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ صدر مملکت نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تنخواہ نہ لینے کو ترجیح دی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔