سابق صدر آصف زرداری کی والدہ کی رحلت

کراچی: پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ اور حاکم علی زرداری مرحوم کی دوسری اہلیہ زریں آرا بخاری انتقال کرگئیں۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی ہفتوں سے علیل زریں آرا بخاری مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آصف علی زرداری اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگئے ہیں۔
دھیان رہے کہ پچھلے دنوں چیئرمین پی پی پی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنی دادی زرین آرا کی علالت کے باعث کراچی روانہ ہوئے تھے اور انہوں نے اس باعث دورۂ لاہور منسوخ کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مرحومہ کی تدفین میں شرکت کے لئے سابق صدر آصف علی زرداری،وزیر خارجہ بلاول بھٹو، محترمہ فریال تالپور، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو،آصفہ بھٹو اور بختاور خصوصی  طور پر نواب شاہ پہنچیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔