ایشیا کپ: سپر فور مقابلے میں بنگلادیش کے ہاتھوں بھارت کو شکست

کولمبو: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری معرکے میں بنگلادیش نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو 6 رنز سے زیر کرلیا۔
بنگلادیش کے 266 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری بھارتی ٹیم آخری اوور میں 259 رنز پر آؤٹ ہوگئی، شبھمن گل 121 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ اس کے علاوہ اکشر پٹیل 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3، تنظیم حسن اور مہدی حسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ سپر فور مررحلے کا آخری میچ تھا، بھارت اور سری لنکا پہلے ہی ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔
سپر فور مرحلے کے اختتام کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر بھارت پہلے، سری لنکا دوسرے، بنگلادیش تیسرے اور پاکستان آخری نمبر پر رہا۔
اس سے قبل کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔
بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے، شکیب الحسن 80 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔