عوام غیر محفوظ، سندھ میں جنگل کا قانون ہے، اسد عمر

شکارپور: اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کے جان و مال محفوظ نہیں، ہم کوئی بات کرتے ہیں تو سندھ کی خودمختاری کی بات کی جاتی ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے شکارپور میں میڈیا سے بات کرتے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے لوگوں کے لیے جب بھی کام کرنا چاہتی ہے تو 18ویں ترمیم کا واویلا کیا جاتا ہے۔
احساس پروگرام کے تحت پیسے تقسیم کررہے تھے تو مرادعلی شاہ نے کہا یہ مجرمانہ کام ہے، وفاق ان کو کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین دے رہا ہے، اس پر بھی سیاست کی جارہی ہے، اب بھی یہ وفاق سے ویکسین کے لیے لائن میں لگے ہوئے ہیں، لیکن فکر نہ کریں اس ہفتے سندھ کو بھی ویکسین دیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سندھ میں جنگل کا قانون ہے، یہاں کے عوام خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں، کچے کے علاقوں میں جرائم میں اضافہ ہورہا ہے، ہم کوئی بات کرتے ہیں تو سندھ کی خودمختاری کی بات کی جاتی ہے، اسی بااختیار صوبے کو وفاق نے اربوں روپے فنڈ دیا، بااختیار ہونے کا مقصد یہ نہیں کہ آپ اپنے لوگوں پر ظلم کریں، سندھ بھی ہمارا ہے، ہمارے عوام کو تحفظ دیا جائے، وزیراعظم سے کہوں گا سندھ کے لوگوں کی جان و مال کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔