مجھے بھارت سے رشتہ بھیجا گیا ہے، عمران عباس

کراچی: ملک کے معروف اداکار عمران عباس ناصرف اپنی اداکاری کے باعث پسندیدگی کی سند پاچکے ہیں بلکہ اپنی پُرکشش شخصیت کے سبب کو بھارت میں بھی خوب مقبول ہیں۔
چند دن قبل بھارت کی مقبول یوٹیوبرز (جو’دی باجیز‘ کے نام یوٹیوب چینل چلارہی ہیں) کی جانب سے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے۔
ویڈیو میں دونوں یوٹیوبرز ماؤں کا روپ دھارے ہوئے ہیں اور انہیں عمران عباس کی پُرکشش شخصیت کے قصیدے پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کو اداکار عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا ہے اور انہوں نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں انڈیا کے شہر رام پور سے رشتہ بھیجا گیا ہے۔
ویڈیو میں موجود دونوں خواتین اپنی اپنی بیٹیوں کے رشتے کے لیے عمران عباس کو داماد بنانے پر جھگڑتے دیکھی جاسکتی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔