اسلام نے خواتین کو حقوق دیے مگر مرد نہیں دیتے، ارمینا خان

کراچی: پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی اداکارہ ارمینا خان نے خواتین کے حقوق سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب آپ خواتین کو معاشرے میں دوسرے درجے کا شہری بننے دیتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے جسے مرد چاہے اپنے پاس رکھے یا اسے ختم دے لیکن ایسا نہیں چلے گا۔
ارمینا خان کی ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ یہی وجہ کہ اسلام خواتین کو درحقیقت سب سے زیادہ آزادی اور عزت دیتا ہے۔
اس کے جواب میں ارمینا نے لکھا کہ اسلام تو حقوق دیتا ہے لیکن مسلمان مرد ان خواتین کو حقوق کی منتقلی کی اجازت نہیں دیتے جس کی وجہ سے خواتین اب بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں، اس حوالے سے ثبوت کے طور پر آپ کو صنفی بنیاد پر ہونے والے تشدد کے تمام واقعات کو دیکھنا ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔