مضبوط معیشتوں کیلیے کاروبار اور جدت بنیادی اساس ہیں، امریکی نمائندہ خصوصی دلاور سید

کراچی: امریکآ کے خصوصی نمائندہ برائے تجارتی و کاروباری امور دلاور سید 3 تا 9 جولائی کراچی کے دورے پر پہنچے، جہاں 7 جولائی کو انہوں نے پاکستانی حکام، سرمایہ کار اور کاروباری نمائندگان سے ملاقات کے لیے نیشنل انکیوبیشن سینٹر کراچی کا دورہ کیا۔
دلاور سید نے پاکستان کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے ملاقات کے دوران پاکستان میں کاروباری نظام کو مضبوط بنانے کیلئے دونوں ممالک کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

خصوصی نمائندہ دلاور سید نے "امریکا- پاکستان سرمایہ کاری اور جدت” کے موضوع پر منعقدہ مباحثے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کے ساتھ ٹیکنالوجی کمپنی(LMKT) ایل ایم کے ٹی کے ایگزیکٹوآفیسر اور بانی عاطف رئیس خان اور آئی بی اے کراچی کے ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر سید اکبر زیدی بھی مباحثے میں شامل تھے۔ تقریب کی میزبانی کی ذمے داریاں صحافی اریبا شاہ نے ادا کیں۔ اس مباحثے میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ پاکستان کی کاروباری صلاحیت کس طرح بڑھائی جائے۔
"امریکی سرمایہ کار پاکستان کی طرف تیزی سے راغب ہورہے ہیں، کیونکہ پاکستان کاروبار اور نوجوانوں کی آبادی کے لحاظ سے ایک بڑی مارکیٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔ آمریکا- پاکستان تعلقات کو 75 سال پورے ہونے پر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ امریکا باہمی تجارت، سرمایہ کاری، کاروبار اور تعلیمی مواقع وسیع کرنے کی کوشش جاری رکھے گا۔”

مباحثے میں حصہ لینے کے بعد خصوصی نمائندہ دلاور سید نے پاکستان کی کاروباری خواتین سے بات چیت کی، جو کامیابی کے ساتھ اپنے کاروبار کررہی ہیں۔ دلاور سید کی جانب سے پاکستان کی کاروباری خواتین کے لیے امریکی تعاون پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان کی خوش حالی کے لیے پائیدار معاشی ترقی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ "خواتین اور پس ماندہ طبقات کے لیے ڈیجیٹل اور کاروباری تعلیم کو فروغ دینے سے پاکستان کو کاروبار سے متعلق اپنی حقیقی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی۔”
امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارتی و کاروباری امور دلاور سید کے دورے کے متعلق مزید معلومات کے لیے ان کے ٹوئٹر ہینڈل @BizAtState سے معلومات لی جاسکتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔