بابر اعظم کا ایک اور بڑا اعزاز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ون ڈے کے نمبر ون بلے باز بابر اعظم نے اپنے نام ایک ہی دن میں دوسرا اعزاز بھی کرلیا۔
بابر اعظم نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر 2022 جیتنے کے بعد اب سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر 2022 کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔
بابر یہ ایوارڈ جیتنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے، اس سے قبل یہ ایوارڈ 2022 میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنے نام کیا تھا۔
قبل ازیں بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر 2022 قرار پائے تھے۔

واضح رہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد کے بعد بابر اعظم کو کپتان بنایا گیا تھا اور وہ ڈھائی سال سے زائد عرصے سے تینوں فارمیٹس یہ ذمے داری نبھارہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔