سندھ کے تعلیمی اداروں میں سردی کی چھٹیوں کا اعلان

کراچی: صوبہ سندھ کے اسکولوں اور کالجوں میں سردی کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں سردی کی چھٹیاں 21 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے کے تمام اسکول و کالجز یکم جنوری سے کھول دیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر تعلیم سردار شاہ کو سردی کے تعطیلات کی منظوری دے دی۔
محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کے فیصلے کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری اسکولوں اور کالجوں پر ہوگا۔

واضح رہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کے حوالے سے بلوچستان اور دیگر بعض حصوں میں پہلے ہی اعلان کیا جاچکا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔