ارشد شریف قتل کیس، عدالت عظمیٰ کے حکم پر خصوصی جے آئی ٹی تشکیل

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ کے حکم پر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے نئی خصوصی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔
سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کیس سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالت کے حکم پر نئی جے آئی ٹی میں شامل افراد کے نام پیش کیے۔
عدالت کے حکم پر قائم خصوصی تحقیقاتی ٹیم میں ڈی آئی جی اسلام آباد اویس احمد شامل ہیں، اس کے علاوہ اسپیشل جے آئی ٹی میں ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے وقار الدین سید بھی شامل ہیں۔
آئی بی سے ساجد کیانی اور ایم آئی سے مرتضیٰ افضل کو اسپیشل جے آئی ٹی میں شامل کیا گیا ہے جب کہ آئی ایس آئی سے محمد اسلم بھی اسپیشل جے آئی ٹی کے رکن ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان نے وفاقی حکومت کی جانب سے ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہوئے نئی اسپیشل جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔