صدر مملکت کا پنجاب اور پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان کے صدر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
صدر عارف علوی نے 9 اپریل بروز اتوار پنجاب اور کے پی اسمبلیوں میں الیکشن کی تاریخ دے دی۔
صدر نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 ایک کے تحت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے سیکشن 57 دو کے تحت الیکشن کا پروگرام جاری کرے، آئین کے تحت آئین کے تحفظ اور دفاع کا حلف لیا ہے۔
عارف علوی نے کہا کہ عدالتی فورم سے کوئی حکم امتناع نہیں ہے، حکم امتناع نہیں لہٰذا سیکشن57 ایک کے تحت اختیار کے استعمال میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، آئین اور قانون 90 دن سے زائد کی تاخیر کی اجازت نہیں دیتا۔
خیال رہے کہ صدر عارف علوی نے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے لیے الیکشن کمیشن کو مشاورت کے لیے خط بھی لکھے تھے، تاہم الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کی الیکشن کی تاریخ پر مشاورت کی تجویز مسترد کردی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔