ہالی وُڈ اداکار سے فلم کے سیٹ پر اتفاقیہ گولی چلنے سے خاتون ہلاک

نیویارک: مشہور ہالی وُڈ اداکار نے فلم کے سیٹ پر خاتون کو حقیقت میں جان سے مار ڈالا، ایلک بالڈون سے فلم کے سیٹ پر اتفاقیہ گولی چلنے سے خاتون ہلاک اور ہدایت کار زخمی ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالی ووڈ اداکار الیک بالڈون نیو میکسیکو میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے تاہم اس دوران حادثاتی طور پر ان سے فلموں میں استعمال ہونے والی گن سے گولی چل گئی جس کے نتیجے میں موقع پر موجود خاتون کیمراویمن اور ہدایت کار زخمی ہوگئے جنہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا تاہم خاتون جانبر نہ ہوسکی۔
پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت 42 سالہ ہیلینا ہِچنس کے نام سے ہوئی ہے جو کیمراویمن ہیں جب کہ فلم کے ہدایت کار جول سوزا مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں، واقعے کے بعد 63 سالہ امریکی اداکار نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا ہے، تاہم ابھی تک مقدمے میں کسی کو نامزد نہیں کیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ الیک بالڈون امریکی اداکار و پروڈیوسر ہونے کے ساتھ کامیڈین بھی ہیں، تاہم اس فلم میں وہ ناصرف مرکزی کردار ادا کررہے ہیں بلکہ فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔