وزیر اطلاعات نے مہنگائی کے ستائے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد: فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیاء ضرورت آٹا، چینی، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لارہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ جعلی خبروں کے حوالے سے ‏قانون بناکر کابینہ کے حوالے کردیا ہے، 2018 سے کہہ رہا ہوں کہ بنیادی سیاسی اصلاحات کے بغیر ملک آگے نہیں جاسکتا، میڈیا اور عدالتی اصلاحات لازمی ہیں


اُن کا کہنا تھا کہ صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیاء ضرورت آٹا، چینی، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لارہے ہیں، خیبر پختونخوا کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان 10 لاکھ روپے تک ہر سال صحت کارڈ کے ذریعے حاصل کرسکے گا، یہ پروگرام دسمبر میں شروع ہوگا اور مارچ تک پورے پنجاب کو صحت کارڈ مل جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس گیم چینجر ہروگرام کے ذریعے اب بہترین علاج غریب ترین سے متوسط طبقے تک ہر فرد کو میسر ہوگا، صحت کارڈ آپ اپنی مرضی کے کسی بھی ڈاکٹر یا اسپتال میں استعمال کرسکیں گے، صرف سرکاری ہی نہیں پرائیویٹ ڈاکٹر اور اسپتال بھی اب آپ کے علاج کے لیے بلامعاوضہ میسر ہوں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔