بھارت میں طیارہ پُل کے نیچے کیسے پھنسا؟

نئی دہلی: دلی ایئرپورٹ کے قریب مرکزی شاہراہ پر ایک طیارہ پُل کے نیچے پھنس گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
بی بی سی کے مطابق دلی ایئرپورٹ کے نزدیک مرکزی شاہراہ پر ٹرک پر لدا ایک بڑا طیارہ پل کے نیچے سے گزرنے کے دوران اونچائی زیادہ ہونے کے باعث پھنس گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ پل تلے پھنسا ہوا ہے۔ طیارہ ایک ٹرک پر لدا ہے، تاہم ڈرائیور کو پل کی اونچائی کا اندازہ نہیں ہوسکا۔

ٹرک ڈرائیور اور عملے نے گھنٹوں سرتوڑ کوشش کے بعد طیارے کو نکال لیا، تاہم اس سے جہاز کو نقصان پہنچا۔ یہ طیارہ فضائی کمپنی ایئر انڈیا کا ہے، تاہم کمپنی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارہ فروخت کردیا گیا۔
طیارے کے خریدار نے جہاز کو رکھنے کے لیے ایئرپورٹ کا ہینگر استعمال کرنے کے بجائے گھر کے قریب کہیں رکھنا چاہا تھا اور اسی خواہش کو ممکن بنانے کے لیے طیارے کو مالک کے پاس لے جایا جارہا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔