خاتون 40 منٹ تک مردہ رہنے کے بعد پھر زندہ ہوگئی

یارکشائر: انگلستان سے تعلق رکھنے والی خاتون جو 3 بچوں کی ماں بھی ہے، اپنے گھر میں مردہ پائی گئی، تاہم 40 منٹ کے بعد اس نے زندہ ہوکر ڈاکٹر سمیت تمام لوگوں کو حیران کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹی بورٹوف انگلینڈ میں شمالی یارکشائر سے تعلق رکھتی ہیں اور 3 چھوٹے بچوں کی ماں ہیں۔ وہ اپنے گھر پر موجود تھیں جب ان کے ساتھ یہ حیران کُن واقعہ پیش آیا۔ ان کے پارٹنر اسٹو بھی اس وقت ان کے ساتھ گھر پر ہی تھے۔
اچانک اسٹو نے دیکھا کہ کرسٹی لاؤنج میں رکھے صوفے پر بے حس و حرکت پڑی ہیں۔ جب اسٹو نے ان کی نبض چیک کی تو اس نے حرکت کرنا بند کردی تھی جس کا مطلب تھا کہ وہ مرچکی ہیں۔
اسٹو فوراً انہیں اسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹروں نے کچھ دیر تک ان کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد وہ مایوس ہوگئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کو دل کا دورہ پڑا تھا۔
ڈاکٹروں نے ابتدائی معائنے کے بعد کرسٹی کے اہل خانہ اور عزیزوں کو کہہ دیا تھا کہ ان کی جان بچنا مشکل ہے، یہاں تک کہ کرسٹی کے پارٹنر اسٹو کو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ خاتون کی آخری رسوم کے انتظامات کرنا شروع کریں، تاہم جب کرسٹی کو ہوش آیا تو ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے تھے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔