سابق ڈی جی انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان چیئرمین نیب تعینات

اسلام آباد: مرکزی حکومت نے سابق ڈی جی انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔ کابینہ نے سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کی بحیثیت چئیرمین نیب تعیناتی کیلئے کابینہ نے منظوری دے دی۔
آفتاب سلطان کی شہرت ایک دیانت دار افسر کے طور پر ہے۔ ان کا نام پیپلز پارٹی نے تجویز کیا تھا۔ آفتاب سلطان آئی جی پنجاب اور نیشنل پولیس اکیڈمی کے کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں۔
آفتاب سلطان کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ آفتاب سلطان کے والد اور ساس دو دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے پولیس میں اپنے کیریئر کاآغاز 1977 میں بطور اے ایس پی پنجاب پولیس کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔