افغانستان، طالبان حکومت نے الیکشن کمیشن تحلیل کردیا

کابل: افغانستان میں طالبان حکومت نے الیکشن کمیشن تحلیل کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے افغانستان کا خودمختار الیکشن کمیشن اور الیکٹورل کمپلینٹ کمیشن تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔
نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی موجودہ صورت حال میں یہ دونوں ادارے غیر ضروری تھے۔ اگر مستقبل میں ضرورت ہوئی تو حکومت یہ ادارے بحال کردے گی۔ طالبان حکومت نے وزارت پارلیمانی امور بھی ختم کردی ہے۔
اس سے قبل طالبان خواتین کے امور کی وزارت بھی ختم کرچکے ہیں۔
طالبان نے اگست میں اقتدار سنبھالا تھا۔ اب تک کسی ملک نے طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا۔ اقوام متحدہ بھی طالبان کی نشست دینے کی درخواست مسترد کرچکی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔