آئمہ بیگ کا لائیو کنسرٹ میں بدتمیزی پر اظہار ناراضی

کراچی: لائیو کانسرٹ میں گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
انسٹاگرام پر آئمہ بیگ کے لائیو کانسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں گلوکارہ کو کانسرٹ کے دوران مداحوں کے درمیان موجود ایک شخص کو اسٹیج سے دور رہنے کا کہتے سنا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دورانِ کانسرٹ آئمہ بیگ ایک شخص کو اسٹیج سے پیچھے ہٹنے کا کہہ رہی ہیں اور کانسرٹ میں شریک مداحوں سے بھی اسے پیچھے ہٹانے کا مطالبہ کررہی ہیں۔

آئمہ بیگ نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر بدتمیزی کروگے تو میں واپس چلی جاؤگی اور کسی ایک کی وجہ سے کانسرٹ میں موجود تمام اچھے لوگ جو انجوائے کرنے آئے ہیں وہ بھی انجوائے نہیں کرپائیں گے۔
آئمہ کی ناراضی کے بعد کانسرٹ میں موجود ان کے مداحوں نے ’سوری‘ کے نعرے لگائے، جس پر گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میں آپ کے لیے آئی ہوں تو پرفارم کرکے جاؤں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔